Saturday, July 27, 2024

ہالی وڈ باکس آفس : ”ڈاکٹر سٹرینج“ کا شائقین کے دلوں پر راج برقرار

ہالی وڈ باکس آفس : ”ڈاکٹر سٹرینج“ کا شائقین کے دلوں پر راج برقرار
November 14, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈاکٹر سٹرینج“ کا شائقین کے دلوں پر راج برقرار۔ دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر پہلا نمبر۔ مزید چار کروڑ تیس لاکھ ڈالر سمیٹ لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈاکٹر سٹرینج“ مزید چار کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمانے کے بعد باکس آفس پر پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ اینی میٹڈفلم ”ٹرالز“ دوسرے ہفتے تین کروڑ اکاون لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ سائنس فکشن فلم ”ارائیول“ دوکروڑ چالیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر ہے۔ کامیڈی فلم ”آل موسٹ کرسمس“ ایک کروڑ چھپن لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ بائیوگرافی فلم ’ہیکسارج“ ایک کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس میں پانچویں نمبر پر ہے۔