Saturday, April 20, 2024

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ امریکی مراسلہ ایوان میں لہرا دیا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ امریکی مراسلہ ایوان میں لہرا دیا
April 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیرصدارت میں ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ امریکی مراسلہ ایوان میں لہرا دیا۔ قاسم سوری نے کہا کہ ع عدالت کے فیصلے کا احترام ہم سب پر لازم ہے، عدالت نے میرے فیصلے کو معطل کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ امریکی مراسلے میں باربار ذکر ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہوگا۔ میں نے یہ ایوان قانون اور آئین کے مطابق چلانے کی کوشش کی۔ مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی جانب سے یہ مراسلہ سپریم کورٹ کو بھجواجائے گا۔

قاسم سوری نے کہا کہ کوئی بھی رکن مراسلہ دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے، میں جو بھی کیا، آئین کے مطابق کیا، ہم سب کو بطور پاکستانی سوچنا ہوگا۔