Saturday, July 27, 2024

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس تین اپریل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس تین اپریل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا
March 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس تین اپریل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔

اجلاس شروع ہوا تو ایجنڈے پر کارروائی کا آغاز کیا گیا، اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کرایا تو ایوان میں موجود تمام ارکان نے ایک ہی مطالبہ کیا تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں ہم اپنا سوال موخر کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس چند منٹ ہی چل سکا، اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا، نعرے لگائے اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ ایوان سے جانے سے انکار کیا۔ اتوار کو ہونیوالے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کرائی جائے گی۔