Friday, April 26, 2024

ڈپٹی اسپیکر کا بھیجا گیا مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول

ڈپٹی اسپیکر کا بھیجا گیا مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ڈپٹی اسپیکر کا بھیجا گیا مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق سربمہر مراسلہ سیکرٹری چیف جسٹس پاکستان نے وصول کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ پر خفیہ اداروں کے سربراہان سے پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے گزشتہ روز مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس کو بجھوانے کا اعلان کیا تھا۔

قاسم سوری نے ٹویٹ میں لکھا میری ہدایات پر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجوایا گیا خفیہ سیل شدہ مراسلہ سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوا گیا۔ خط میں واضح لکھا ہوا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معافی وگرنہ پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا ہو گا۔ معزز عدالت عالیہ سے میمو گیٹ طرز کمیشن بنا کر انکوائری کی امید ہے۔