Friday, March 29, 2024

دوستوں کو ’’السلام علیکم‘‘ کہہ دیا، کہا اب عمران خان کے ساتھ ہوں،شیخ رشید

دوستوں کو ’’السلام علیکم‘‘ کہہ دیا، کہا اب عمران خان کے ساتھ ہوں،شیخ رشید
July 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ دوستوں کو ’’السلام علیکم‘‘ کہہ دیا، کہا اب عمران خان کے ساتھ ہوں۔

ہفتہ کو پی ٹی آئی کے گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ لیڈر روز پیدا نہیں ہوتے، عمران کی قیادت میں انقلاب آگیا۔ راولپنڈی میں ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا جیسا آج دیکھ رہا ہوں۔ بولے چوروں نے اپنے بچوں کو وزیر بنوا لیا، امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا، یہ ملک کو نہیں چلا سکتے، بہتر ہے الیکشن کا اعلان جلد کیا جائے۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بولے موجودہ حکمران خود کو بڑے ماہر سمجھتے تھے، پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن جیت لیے تو عام انتخابات کی راہ ہموار ہو جائے گی۔