Saturday, July 27, 2024

دوستانہ فٹبال میچ، امیتابھ بچن کی اسٹار فٹبالرز میسی اور رونالڈو سے ملاقات

دوستانہ فٹبال میچ، امیتابھ بچن کی اسٹار فٹبالرز میسی اور رونالڈو سے ملاقات
January 20, 2023 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے فرانسیسی کلب پی ایس جی اور سعودی آل اسٹار الیون کے درمیان میچ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان شرکت کی۔ امیتابھ بچن نے اسٹار فٹبالرز میسی اور رونالڈو اور دیگر فٹبالرز سے ملاقات کی۔

اداکار امیتابھ بچن نے ریاض میں پی ایس جی اور سعودی آل اسٹار الیون کے درمیان دوستانہ میچ سے قبل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں امیتابھ بچن کو تمام فٹبالرز سمیت میسی اور رونالڈو سے ہاتھ ملاتے ہوئے اور ہم کلام ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کر تے ہوئے لکھا ہے’ریاض میں ایک شام، کیا شام ہے، کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے، نیمار سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور وہ یہاں بطور مہمان خصوصی کھیل کے افتتاح کیلئے مدعو ہیں۔