Friday, March 29, 2024

دوسروں کو نوٹس دینے سے پہلے قوم کے شوکاز کا جواب دو، مریم نواز

دوسروں کو نوٹس دینے سے پہلے قوم کے شوکاز کا جواب دو، مریم نواز
March 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو نوٹس دینے سے پہلے قوم کے شوکاز کا جواب دو۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ اپنے 14 ارکان کو شوکاز کا مطلب ہے 342 کے ایوان میں 165 ارکان آپکے ساتھ رہ گئے، گویا آپ اکثریت کھو چکے ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی، آئینی جواز کھو چکے ہیں، اب اقتدار سے چپکے رہنے کا کیا فائدہ ہے، آپ بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

انہوں نے مزید لکھا آپ نے ملک کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل دیا، آپ نے اپنی جماعت کے کسی رکن کو عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں چھوڑا۔ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا راستہ یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، دوسرا راستہ ہے کہ یہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر بدنامی کا حصہ بن جائیں۔