Thursday, March 28, 2024

دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کی پاکستان کو 246 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کی پاکستان کو 246 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
July 28, 2022 ویب ڈیسک

گال (92 نیوز) - سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کا حساب برابر کر دیا۔ پاکستانی بیٹنگ سری لنکن اسپرز کے سامنے بے بس ہوگئی، میزبان ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ چکا دیا، سری لنکن اسپنرز نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو جم کر کھیلنے نہ دیا۔ سری لنکا دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے پانچوں روز 89 رنز ایک وکٹ کے نقصان سے دوسری اننگز کو آگے بڑھایا تو مجموعی اسکور میں 8 رنز کے اضافے کے بعد امام الحق 49  رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 176 رنز تک پہنچا دیا، محمد رضوان نے 37 رنز بنائے۔

محمد رضوان کے آؤٹ ہونے پر ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا فواد عالم ایک،سلمان علی آغا 4 اور محمد نواز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے اینڈ پر کھڑے کپتان بابر اعظم نے مزاحمت جاری رکھی اور بابر اعظم 81 رنز پر ہمت ہار گئے۔

کپتان بابر اعظم کےآؤٹ ہونے پر پوری پاکستانی ٹیم 261 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ یاسر شاہ نے 27 اور نسیم شاہ نے 18 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 5 اور رمیش مینڈس نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 231 رنز بنائے تھے، سری لنکا نے پہلی اننگز 378 اور دوسری اننگز 360 رنز 8 وکٹوں پر ڈیکلیئر کی۔

دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی، پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری سے پانچویں پوزیشن پر چلا گیا۔ پربت جے سوریا سیریز اور دھننجایا ڈی سلوا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔