Friday, April 26, 2024

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیدیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیدیا
September 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیدیا۔

اس سے انگلش کپتان معین علی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان سائیڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جارح مزاج بلے باز بین ڈکٹ نے 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز تراشی۔

کپتان معین علی نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، خوشدل شاہ نے ان کا 33 کے انفرادی سکور پر کیچ ڈراپ کیا۔ ہیری بروک 31 اور اوپنر فل سلہٹ 30 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلکس ہیلز 26، ڈیوڈ میلان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، سام کوران نے 10 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہ نواز دھانی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی سپنرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، محمد نواز اور عثمان قادر کے 8 اوورز میں 81 رنز بنے، محمد نواز کے ہاتھ ایک وکٹ آئی۔