Sunday, September 8, 2024

دوسرا ٹی 20، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک رن سے شکست دیکر سیریز برابر کردی

دوسرا ٹی 20، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک رن سے شکست دیکر سیریز برابر کردی
January 24, 2022 ویب ڈیسک

برج ٹاؤن (92 نیوز) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ایک رن سے شکست دے کر دوسرا ٹی 20 میچ جیت لیا۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے، جس میں جیسن روئے کے 45 اور معین علی کے 31 رنز شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں کریبیئن ٹیم مقررہ اوور میں 8 وکٹ پر 170 رنز بنا سکی، عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے 44، 44 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔