Wednesday, April 24, 2024

دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
January 26, 2023 ویب ڈیسک

ہوبارٹ (ویب ڈیسک) - آسٹریلیا نے دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میزبان آسٹریلیا کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 96 رنز تک محدود رہی۔

اوپنر مبینہ علی 33 جبکہ کپتان بسمہ معروف 29 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں، عمائمہ سہیل 10 رنز بنا سکیں، 6 کھلاڑی ڈبل فگر تک عبور نہ کرسکیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے الانا کنگ نے 2، ڈارسی براؤن، ایشلی گارڈنر، جیس جوناسن، گریس ہیرس اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا نے 97 رنز کا ہدف بیتھ مونی کے 46 اور کپتان میگ لیننگ کے 31 رنز کی اننگز کی بدولت 12.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تہلیا میک گراتھ 14 اور ایشلی گارڈنر 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں ندا ڈار نے حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔