Thursday, May 2, 2024

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دیدی

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دیدی
June 10, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دیدی۔

ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف دیدیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 77 اور امام الحق 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان اور کوشدل شاہ نے 22،22 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی نے 6 گیندوں پر 15 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 17 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے تین وکٹیں حاصل کیں، اینڈرسن فلپ اور الزاری جوزف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 276 رنز کے تعاقب میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اوپنر شائی ہوپ 4، کائل میئرز 33، شمر بروکس 42، برینڈن کنگ صفر، نکولس پوران 25، روومین پاول 10، روماریو شیفرڈ ایک، الزاری جوزف 6، ہیڈن والش ایک، اینڈرسن فلپ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ عقیل حسین 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4، محمد وسیم نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔