Sunday, September 8, 2024

دوسرا ون ڈے: افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست، پاکستان نے سیریز جیت لی

دوسرا ون ڈے: افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست، پاکستان نے سیریز جیت لی
August 24, 2023 ویب ڈیسک

ہمبنٹوٹا (92 نیوز) ۔ پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی، 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے 301 رنز ہدف 49.5 اوورز میں 9 وکٹوں پر حاصل کیا، امام الحق 91 اور کپتان بابراعظم 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 48، فخر زمان 30، محمد رضوان 2، آغا سلمان 14 اور افتخار احمد 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ نے 5 گیندوں پر 10 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

افغانستان کے فضل حق فاروقی نے تین  اور محمد نبی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 300 رنز بنائے۔ افغانستان نے پاکستان کیخلاف پہلی وکٹ کیلئے ریکارڈ دوسری بڑی شراکت داری قائم کی، رحمٰن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے پہلی وکٹ کیلئے 227 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

رحمٰن اللہ گرباز 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 151 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابراہیم زدران 101 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی 29، راشد خان 2 اور  شاہد اللہ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔