Saturday, April 27, 2024

دورہ یورپ، پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ کیخلاف 2 میچ کھیل کر بیلجیئم پہنچ گئی

دورہ یورپ، پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ کیخلاف 2 میچ کھیل کر بیلجیئم پہنچ گئی
April 28, 2022 ویب ڈیسک

برسلز (92 نیوز) - دورہ یورپ پر موجود پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ کے خلاف دو میچز کھیل کر بیلجیئم پہنچ گئی۔

پاکستانی ٹیم نے بیلجیئم کے خلاف میچ سے قبل بھر پور پریکٹس کی، پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان واحد میچ کل کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور اسپین کے درمیان میچ کی تعداد تین کی بجائے دو کردی گئی ہے۔ میچ کی کمی اسپینش ٹیم کے کھلاڑیوں کی لیگ میچز میں مصروفیت کی وجہ سے کی گئی۔