Friday, April 26, 2024

دورہ یورپ کے دوران یوکرین جانے کا امکان نہیں ہے، جوبائیڈن

دورہ یورپ کے دوران یوکرین جانے کا امکان نہیں ہے، جوبائیڈن
June 21, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دورہ یورپ کے دوران یوکرین جانے کا امکان نہیں ہے۔

امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ امکان ہے یوکرین جلد یورپی یونین میں شامل ہو جائے گا۔ ٹرمپ دور کے عائد کئے گئے پٹرول و گیس پر وفاقی ٹیکس معطل کرنے کا مقصد فراط زر پر قابو پانا ہے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ چینی مصنوعات پر عائد امریکی محصولات کو کم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں اور جلد ہی چینی صدر شی جن پنگ سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چین پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے وراثت میں ملنے والے کچھ محصولات کا کوئی تزویراتی مقصد نہیں۔ مہنگائی میں کمی کے لئے ٹیکسوں میں کمی سمیت مختلف آپشنز زیر غور ہیں ۔