Friday, April 26, 2024

دورہ سری لنکا، قومی ٹیم نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں حصہ لیا

دورہ سری لنکا، قومی ٹیم نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں حصہ لیا
June 30, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، قومی اسکواڈ نے آج پنڈی اسٹیڈیم میں دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے ایک دن آرام کے بعد آج پھر سے پریکٹس کا آغاز کیا، انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد پنڈی میں جاری کیمپ کل ختم ہوجائے گا، پاکستانی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہو گی، جہاں وہ 2 ٹیسٹ اور ایک پریکٹس میچ کھیلے گی۔