ڈبلن (92 نیوز) - عمران خان پر حملے کے بعد آئرش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں موجود آئرش ویمن کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہا ہے کہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں فی الحال ٹیم کی سکیورٹی پروٹوکول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر آئرش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ’’ناخوشگوار واقعہ میچ کے وینیو سے 150 کلومیٹر دور پیش آیا ہے، ہم پی سی بی، ڈپلومیٹک سروسز اور سکیورٹی ایڈوائزر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘‘
’’دونوں بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز کے درمیان براہ راست بات بھی ہوئی ہے، واقعے کے حوالے سے ٹیم کے ارکان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، تمام لوگوں سے مشوروں کے بعد فی الحال سکیورٹی تھریٹ لیول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی جبکہ صورتحال کو بغور مانیٹر کیا جا رہا ہے۔‘‘
پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔