دورہ پاکستان، جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کو صدر مملکت کے مساوی پروٹوکول دینے کا فیصلہ
لاہور (92 نیوز) - جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے دورہ پاکستان کے دوران کراچی میں صدر مملکت کے مساوی پروٹوکول کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ساؤتھ افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے 27 اگست (کل) کو کراچی پہنچے گی، 20 روزہ دورہ مکمل کر کے 15 ستمبر کو ٹیم اپنے وطن واپس روانہ ہوگی۔ مہمان ٹیم کی سکیورٹی کیلئے صدر پاکستان کا پروٹوکول اور حفاظتی انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یکم، 3 اور 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیمیں 8، 11 اور 14 ستمبر کو ون ڈے میچ بھی کھیلیں گی۔