Friday, April 26, 2024

دورہ پاکستان، پیٹ کمنز کی قیادت میں 18 رکنی آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

دورہ پاکستان، پیٹ کمنز کی قیادت میں 18 رکنی آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
February 8, 2022 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے پیٹ کمنز کی قیادت میں 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 

اسٹیو سمتھ پیٹ کمنز کے نائب ہوں گے، عثمان خواجہ، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور میچل مارش ٹیم میں شامل ہیں۔ آشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین، نیتھن لیون بھی 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچ کی سیزیز کھیلی جائے گی، سیریز کا آغاز 4 مارچ سے راولپنڈی میں ہوگا۔ کینگروز 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔