Thursday, March 28, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے قتل کی سازش میں ملوث ایرانی شہری پر فرد جرم عائد

ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے قتل کی سازش میں ملوث ایرانی شہری پر فرد جرم عائد
August 11, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ایک ایرانی شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شہرام پور صافی نامی شخص ایران کے طاقتور فوجی دستے پاسداران انقلاب کا رکن تھا اور اس مبینہ قتل کی سازش میں مطلوب تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہرام پور صافی ممکنہ طور پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کا بدلے لینا چاہتا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ پورصفی نے امریکا میں ایک شہری کو  بولٹن کے قتل کے عوض 3 لاکھ ڈالرز دینے کی پیشکش کی تھی۔