Saturday, May 4, 2024

ٹرمپ دوران صدارت ملنے والی تنخواہ نہیں لیں گے

ٹرمپ دوران صدارت ملنے والی تنخواہ نہیں لیں گے
November 13, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوران صدارت ملنے والی تنخواہ نہیں لیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کو سالانہ چار لاکھ ڈالر تنخواہ دی جاتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اس غیر معمولی اقدام کا اعلان صدر بننے کے بعد تو ابھی تک نہیں کیا لیکن اس سے قبل بیشتر ٹی وی انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر وہ اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ اگر وہ صدر بن گے تو وائٹ ہاؤس سے ملنے والی ےتنخواہ نہیں لیں گے  ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ امریکی عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ صدر بن گے تو وہ بطور صدارت تنخواہ قبول نہیں کریں گے یہ ان کے لئے کو ئی بڑی بات نہیں۔ ٹرمپ سے قبل  امریکی صدرو ہربرٹ ہوور اور جان ایف کینڈی نے بھی تنخواہ نہیں لی تھی بلکہ بطور صدر ملنے والا پیسہ خیراتی اداروں کو دے دیا تھا۔