Monday, May 6, 2024

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری
November 9, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی پنڈتوں کے سارے دعوے اور اندازے غلط ثابت کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارت کے لیے فیورٹ بن گئے ہیں۔ امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پندرہ ریاستوں سے فتح سمیٹ لی ہے جبکہ گیارہ ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیاسے ہلیری کامیاب ہوئی ہیں۔ یوں مجموعی طور پر اب تک ڈونلڈ ٹرمپ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو‘ میسوری‘ مونٹانا‘ لوزیانا‘ ٹیکساس‘ کنساس‘ نارتھ ڈکوٹا‘ ساﺅتھ ڈکوٹا سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ہلیری کلنٹن نے میری لینڈ‘ نیو میکسیکو‘ میساچیوسٹس‘ الینوئے‘ نیوجرسی‘ واشنگٹن‘ کولوراڈو اور نیویارک سے میدان مارا۔ اب تک کے موصولہ نتائج کے مطابق ٹرمپ واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن دو ہزاو سولہ امریکہ میں نئی تاریخ رقم کریں گے۔ ہلیری جیتیں تو پہلی خاتون صدر ہو ں گی۔ ٹرمپ نے میدان مار لیا تو متنازع ترین امریکی صدر ہوں گے۔