Saturday, May 18, 2024

دومیچ اچھے نہیں رہے، تیسرا میچ اچھا کھیلیں گے، بابراعظم

دومیچ اچھے نہیں رہے، تیسرا میچ اچھا کھیلیں گے، بابراعظم
December 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے کوشش کررہے ہیں غلطیاں نہ دہرائیں۔ دومیچ اچھے نہیں رہے، تیسرا میچ اچھا کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک کے بعد ایک میچ کھیلنے کی وجہ سے آرام نہیں ملا۔ امام الحق کو تیسرے ٹیسٹ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا کہ دو میچ اچھے نہیں رہے، امید ظاہر کی کہ تیسرا میچ اچھا کھیلیں گے۔

میزبان کرکٹ ٹیم کےکپتان نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے، کوشش کررہے ہیں غلطی نہ دہرائیں۔ جیسی کرکٹ کھیلتے آئے ہیں ویسا ہی کھیل کا پلان ہے۔

انگلینڈکرکٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوک نےکہاکہ وہ سیریز پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ اس لئے تیسرے ٹیسٹ میں مختلف کمبینشن آزما رہے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ وہ جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس کی ہی پریکٹس کرتے ہیں، پریشر بالکل نہیں لیتے۔

انگلش کپتان نےاعتراف کیا کہ آخری میچ میں ابرار احمد نے انہیں بہت تنگ کیا۔ مہمان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم آخری میچ میں بھی پہلے کی طرح ہی کھیلے گی۔