Monday, May 6, 2024

امریکی ڈالر اور سٹاک مارکیٹ منہ کے بل جا گرے

امریکی ڈالر اور سٹاک مارکیٹ منہ کے بل جا گرے
November 9, 2016
سڈنی (ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری نے سرمایہ کاروں کو مایوس کر دیا جس پر امریکی بازار حصص میں قیمتیں گر گئیں اور ڈالر ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں سرمایہ کاروں کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری نے غیرمتوقع برتری نے حیران کر دیا جس کے سٹاک مارکیٹوں پر خاطرخواہ اثرات پڑے اور امریکی سٹاک مارکیٹ پانچ سو پوائنٹ گر گئی۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ میکسیکن کرنسی پیسو کی قیمتوں میں 13 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔ تجزیہ کاروں نے اسے بریکسٹ سے بڑا بحران قرار دیا ہے۔ سرمایہ کاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی صورت میں عالمی اقتصادیات میں بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔