Thursday, April 18, 2024

دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں پاک بحریہ کی شرکت

دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں پاک بحریہ کی شرکت
March 26, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں پاک بحریہ نے شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر، پی این ایس عظمت اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کولاچی نے دفاعی نمائش میں حصہ لیا۔ نمائش کے دوران مشرق وسطی میں نیول کمانڈرز کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

پاک بحریہ کے وفد نے قطر اور دوست ممالک کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ کی دفاعی نمائش میں شرکت سے پاک قطر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔