اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کا کہنا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں فیٹف پر دنیا میں سب سے بہترین کام پاکستان میں ہوا۔
تحریک انصاف نے فیٹف کے معاملے پر سارا کریڈٹ سرکاری افسران، پولیس اور عدلیہ کو دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کہتے ہیں دعوے سے کہتے ہیں فیٹف پر دنیا میں سب سے بہترین کام پاکستان میں ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیٹف میں بھارت بے نقاب ہو چکا ہے، اب ہمیں فیٹف کی ممبرشپ کی طرف جانا چاہیے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ دنیا جان چکی ہمارا معاشی نظام اب عالمی معیار سے مطابقت رکھتا ہے۔