Friday, April 26, 2024

لاہور: ڈاکٹروں کا 6 سال کے زخمی بچے کو طبی امداد دینے سے انکار

لاہور: ڈاکٹروں کا 6 سال کے زخمی بچے کو طبی امداد دینے سے انکار
November 10, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز نے 6 سال کے شدید زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کرنے سے انکارکر دیا ہے جبکہ اس بے چارے کا  والد منتیں کرتا رہا۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت میں مسیحا بھی قصاب بن گئے ہیں اور انہوں نے مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں نے 6 سال کے شدید زخمی بچے کو طبی امداد دینے سے انکار کردیا جبکہ اس بے چارے معصوم بچے کا والد ڈاکٹروں کی منتیں ترلے کرتا رہا لیکن ڈاکٹروں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔ اس موقع پر زخمی بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بچے کو پہلے میو ہسپتال لے کر گیا وہاں بھی ڈاکٹرز نے علاج نہیں کیا جبکہ جنرل ہسپتال میں لے کر آیا ہوں تو یہاں بھی کوئی علاج کرنے کو تیار نہیں ہے ۔