چین : پلاسٹک سرجن نے مریض کے بازو پر مصنوعی کان لگا دیا
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کے پلاسٹک سرجن نے طبی طریقہ کار بروئے کار لاتے ہوئے جی نامی مریض کے بازو پر مصنوعی کان اگایا ہے جسے مریض کی سماعت کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائیگا ۔
جی نامی شہری کا کان ایک حادثے میں کٹ گیا تو وہ کان کی شدید کمی محسوس کر رہا تھا کان اگانے کیلئے شوژونگ کے ڈاکٹر گو نے مریض کی پسلیوں سے گودا لے کرکارٹلیج تیار کیا جسے چند ماہ بعدمریض کے سر میں ٹرانسپلانٹ کیا جائیگا۔