Thursday, May 2, 2024

عامر لیاقت حسین کی نمازجنازہ کے بعد تدفین کردی گئی

عامر لیاقت حسین کی نمازجنازہ کے بعد تدفین کردی گئی
June 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – سابق رکن قومی اسمبلی و مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت  حسین کو کراچی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں سپردخاک کردیا گیا۔

مذہبی اسکالر، نعت خواں، اینکرپرسن اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین رخصت ہوگئے۔ گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین خدادا کالونی میں واقع اپنی رہائشی گاہ میں مردہ پائے گئے انکی بیٹے اور بیٹی نے والد کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا تاہم پولیس رکاوٹ بن گئی، معاملے پر ورثا نے عدالت سے رجوع کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس سرجن کو میت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی، پولیس نے جائزہ لینے کے بعد عدالتی حکم پر پوسٹ مارٹم کے بغیر میت ورثا کے حوالے کی۔

چھیپا سردخانے میں غسل و کفن کے بعد عامر لیاقت حسین کی میت کو عبد اللہ شاہ غازی منتقل کیا گیا،جہاں مزار کے احاطے میں انکے بیٹے احمد نے والد کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد انہیں شیخ لیاقت حسین کمپاؤنڈ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں اہلخانہ،قریبی رشتہ دار اور دوستوں کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شوبز انڈ سیریزسے وابستہ افراد شریک ہوئے اور انکی انتقال پر رنج اورغم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب عامر لیاقت کی پڑوسی نے انکی موت کو قتل قرار دے دیا، شہری حاجی لیاقت نے بریگیڈ تھانے میں کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دے دی ہے۔ شہری نے قتل کی دفعات کے تحت کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔