Saturday, May 4, 2024

دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟ مریم اورنگزیب کا ردعمل

دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟ مریم اورنگزیب کا ردعمل
December 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟

ہفتہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کی "کمٹمنٹ" کی تھی، اس کا کیا ہوا ؟ آپ "کمٹڈ" صرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟ الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔