Friday, March 29, 2024

دو ووٹوں کی حکومت کیلئے نئے انتخابات ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، شیخ رشید

دو ووٹوں کی حکومت کیلئے نئے انتخابات ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، شیخ رشید
July 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے دو ووٹوں کی حکومت کیلئے نئے انتخابات ہی واحد راستہ رہ گیا ہے۔

شیخ رشید نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمان ہو رہے۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہو گا۔ ن لیگ واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ ایک اقدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔

شیخ رشید نے مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی 7 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے ۔ گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنماء شیری مزاری نے مریم اورنگزیب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا چیخ لو، پیٹ لو اور دل کرے تو دیوارمیں ٹکریں بھی مار لو، عوام نوں تے سانوں کی۔