Monday, May 6, 2024

دو ہزار بائیس میں ملک میں اچھے اور برے وقت آئے، عمران خان

دو ہزار بائیس میں ملک میں اچھے اور برے وقت آئے، عمران خان
January 1, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں دو ہزار بائیس میں ملک میں اچھے اور برے وقت آئے۔

نئے سال کے موقع پر ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ دو ہزار بائیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والی حکومت کو سازش کے ذریعے ختم کیا گیا، ملک کی باگ ڈور جرائم پیشہ افراد کے حوالے کر دی گئی۔

عمران خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات جیت کر مضبوط حکومت بنائے گی اور ملک میں اصلاحات لائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مزید بولے سندھ میں بھی اگلی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔