Thursday, May 2, 2024

دو دو ٹکے کے لوگوں کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتے ہیں، فواد چودھری

دو دو ٹکے کے لوگوں کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتے ہیں، فواد چودھری
March 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے دو دو ٹکے کے لوگوں کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتے ہیں۔ کیا ان کےخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے؟

لاہور میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہر کوئی اٹھ کر معزز ارکان  پارلیمنٹ پر الزام لگا دیتا ہے ۔ کسی کی عزت محفوظ نہ ہو تو ہم کہتے ہیں میڈیا فریڈم  ہے۔ اپوزیشن کو  نیب کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا اتحادیوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ ڈٹ کر وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جو گلی میں کھو گیا ہے۔ 48 گھنٹے کا کہا گیا مگر بہتر گھنٹے بعد بھی تحریک پیش نہ کی جا سکی۔ فواد چودھری نے دعوی بھی کیا ہے کہ جہانگیرترین ابھی پاکستان نہیں آرہے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی لگائی ہوئی ہے۔ وفاقی وزرا نے کہا کہ  پشاور میں دہشت گردی کے سانحے پر پورا ملک افسردہ ہے، ہم امن کے لیے تیار ہیں۔