سٹاک ہومز (92 نیوز) - انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا تیزی سے ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرد جنگ کے بعد پہلی بار عالمی ایٹمی ہتھیاروں میں اضافہ ہوا ہے، روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دنیا کی 9 بڑی ایٹمی طاقتوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایٹمی طاقت رکھنے والی ریاستیں اپنے اسلحہ کو تیزی سے اپ گریڈ کر رہی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی صدر اپنے مخالفین کو ایٹمی حملے کی کئی بار دھمکی دے چکے ہیں، روس کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے، روس کے پاس کل پانچ ہزار نو سو ستتر وار ہیڈز ہیں جو کہ امریکا سے تقریباً پانچ سو پچاس زیادہ ہیں۔