Thursday, March 28, 2024

دنیا میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں جرمنی سرفہرست آگیا

دنیا میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں جرمنی سرفہرست آگیا
February 17, 2022 ویب ڈیسک

برلن (92 نیوز) دنیا میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں جرمنی سب سے اوپر آگیا۔

جرمنی میں چوبیس گھنٹوں میں 2 لاکھ 34 ہزار 866 افراد وائرس کی لپیٹ میں آئے۔ دوسرے نمبر پر روس رہا، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 لاکھ 80 ہزار 622 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

تیسرے نمبر پر برازیل سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں 1 لاکھ 47 ہزار 252 افراد کورونا کا نشانہ بنے۔ برازیل کے بعد چوتھا انتہائی متاثرہ ملک امریکا رہا، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 لاکھ 15 ہزار 149 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔