Sunday, September 8, 2024

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 29 کروڑ 79 لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 29 کروڑ 79 لاکھ سے تجاوز کر گئی
January 6, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 29 کروڑ 79 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

امریکا میں 5 لاکھ 95 ہزار، برطانیہ میں 2 لاکھ 18 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اٹلی   ایک لاکھ 89 ہزار ،ترکی 66 ہزار ،بھارت 57 ہزار، برازیل 19 ہزار اور بلغاریہ میں 6 ہزار یومیہ کیس سامنے آ گئے۔ بلغاریہ میں انٹری کے لئے منفی کورونا رپورٹ دکھانا لازمی قرار دے دی گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 183 افراد کی موت ہوئی۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 67 لاکھ 56 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اٹلی میں اومیکرون کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

ادھر فرانسیسی صدر کو غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پر گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر نے انٹر ویو میں کہا تھا وہ لوگوں کی زندگی مشکل بنا رہے ہیں۔ فرانسیسی حکومت غیر ویکسین شدہ افراد پر 15 جنوری سے پابندیاں لگا رہی ہے۔