Saturday, May 18, 2024

دنیا میں کورونا کا پھیلاؤ تیز، امریکا میں 7 لاکھ 50 ہزار کیس رپورٹ

دنیا میں کورونا کا پھیلاؤ تیز، امریکا میں 7 لاکھ 50 ہزار کیس رپورٹ
January 8, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہو گیا۔ امریکا میں ایک دن میں مزید 7 لاکھ 50 ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔

برطانیہ میں ایک لاکھ پچانوے ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ ، دو سو اکتیس  افراد ہلاک  ہوئے ۔ فرانس میں دو لاکھ اکسٹھ  ہزار نئے کیسز، دو سو چار  اموات  ہوئیں ۔ جرمنی میں چھپن  ہزار سات سو ستاسی نئے کیسز سامنے آئے ، تین سو پانچ  افراد کی ہلاکت سامنے آئی ۔ روس میں پندرہ  ہزار تین سو سولہ نئے کیسز رپورٹ ، آٹھ سو دو  افراد ہلاک ہوئے۔

ترکی میں اڑسٹھ  ہزار آٹھ سو چودہ نئے کیسز سامنے آئے۔ ایک سو چھپن  اموات  ہوئیں ۔ بھارت میں ایک لاکھ سترہ  نئے کورونا کیسز ، تین سو دو   افراد ہلاک ہوئے۔ اسپین میں ایک لاکھ چھبیس  ہزار نئے کیسز ، بیاسی  افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اٹلی میں دو لاکھ  انیس ہزار نئے کیسز سامنے آئے ، ایک سو اٹھانوے  اموات ہوئیں ۔ ارجنٹائن میں   ایک لاکھ نو  ہزار  نئے  کیسز ، چالیس  افراد  ہلاک ہوئے ۔ کینیڈا میں تینتالیس  ہزار  ایک سو بتیس  نئے  کیسز رپورٹ، ساٹھ  افراد  جاں  سے  چلے گئے ۔