Friday, May 17, 2024

دنیا میں غذائی قلت سے قحط پھیلنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

دنیا میں غذائی قلت سے قحط پھیلنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
June 9, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - عالمی بینک نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں غذائی قلت سے قحط پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دنیا بھر میں مہنگائی تھمنے والی نہیں، عالمی بینک نے خبردار کر دیا۔ سربراہ عالمی بینک کا کہنا ہے مہنگائی  میں اضافہ  طویل عرصے تک جاری رہے گا۔ رواں سال تیل کی قیمتوں میں 42 فی صد اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 18 فی صد اضافے کا امکان ہے۔

سربراہ عالمی بینک نے دنیا میں  غذائی قلت سے  قحط    پھیلنے کا  خدشہ بھی ظاہر کر دیا، کہا سرمایہ کاری میں کمی  شرح نمو کو ایک دہائی تک متاثر رکھے  گی۔ عالمی بینک  نے عالمی شرح نمو 4.1 فی صد سے کم کر کے 2.9 فی صد  کر دی۔