Sunday, May 5, 2024

دنیا کی معمرترین خاتون، فرانسیسی راہبہ لوسیل رینڈن 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

دنیا کی معمرترین خاتون، فرانسیسی راہبہ لوسیل رینڈن 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
January 18, 2023 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) - سسٹرآندرے کے نام سے مشہور فرانسیسی راہبہ دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن 118 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

لوسیل رینڈن 11 فروری 1904ء کو فرانس میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں، کورونا وباء کا مقابلہ کیا اور 108 برس کی عمر تک کام کاج میں خود کو مصروف رکھا۔

ایک ماہ قبل ایک انٹرویو میں رینڈن نے کہا تھا کہ انہیں بڑھاپا اس لیے برا لگتا ہے کیونکہ وہ کام کاج کرنہیں پاتیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ بچوں کو ڈانس سکھاتی تھیں، اب دوسروں کی محتاج ہیں۔

لوسیل رینڈن کے انتقال سے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ماریہ برانیس موریرا کو مل گیا ہے۔