Friday, April 26, 2024

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی اسٹاک ایکسچینجز بھی ان دنوں شدید مندی کا شکار

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی اسٹاک ایکسچینجز بھی ان دنوں شدید مندی کا شکار
May 10, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی اسٹاک ایکسچینجز بھی ان دنوں شدید مندی کا شکار ہیں۔ امریکا، یورپ، چین، جاپان سمیت کئی ممالک میں انڈیکس سینکڑوں پوائنٹ گر گئے۔

امریکا کا ڈاؤ جونز  انڈسٹریل  انڈیکس میں    653 پوائنٹ  گر گیا جبکہ نیسڈیک  کمپوزٹ انڈیکس  521 پوائنٹ کی کمی پر بند ہوا۔ گر کر 11 ہزار 623 پوائنٹس پربند ہوا۔

یورپیئن اسٹاک ایکسچینجز میں بھی مندی رہی۔ ٹریول اور ٹیک  کمپنیوں کے شیئرز گر گئے ۔ ڈیکس  انڈیکس میں 293 پوائنٹ، ایف ٹی  ایس ای انڈیکس  میں 171 پوائنٹ،  سی اے سی  انڈیکس میں 172 پوائنٹ اور یورو اسٹاکس   600 انڈیکس میں 12 پوائنٹس کی  کمی ہوئی ۔

ایشیائی اسٹاک ایکسچینز پر نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی صورتحال خراب نظر آتی ہے۔ جاپان  کا نیکئی  انڈیکس 2.56 فیصد، چینی شینزن کمپوزٹ انڈیکس ایک  فیصد جبکہ جنوبی کوریا کا  کوپسی انڈیکس 1.27 فیصد  کمی  پر بند ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ برقرار ہے۔ برینٹ خام تیل 104 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کے مستقبل کے سودے 101 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔

عالمی  مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 29 ڈالر کی  کمی دیکھی گئی۔ فی اونس سونا ایک ہزار 853 ڈالر کا ہو گیا۔ پلاٹینم کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کی  کمی سے 937 ڈالر ہو گئی جبکہ تانبے کی فی گرام قیمت 71 سینٹ  کی کمی  سے 4.19 ڈالر ہو گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں  ملائیشین پام آئل کی قیمت میں بھی معمولی کمی ہوئی۔ فی ٹن پام آئل 2 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار، 609 ڈالر کا ہو گیا۔