Saturday, April 20, 2024

دنیا کے سب سے بڑے سفید ہیرے کی نیلامی بدھ کو جنیوا میں ہو گی

دنیا کے سب سے بڑے سفید ہیرے کی نیلامی بدھ کو جنیوا میں ہو گی
May 7, 2022 ویب ڈیسک

جنیوا (92 نیوز) - دنیا کے سب سے بڑے سفید ہیرے کی نیلامی بدھ کو جنیوا میں ہو گی۔

برطانوی نیلامی کمپنی کے مطابق دی راک نامی ہیرے کی قیمت کا تخمینہ 2 سے 3 کروڑ ڈالر لگایا جارہا ہے۔ اس کی اڑھائی سو سالہ تاریخ میں نیلام ہونے والا یہ سب سے بڑا ہیرا ہے۔ 228 قیراط جسامت کا یہ ہیرا 20 برس قبل جنوبی افریقہ کی ایک کان سے ملا تھا۔ اس موقع پر 205 قیراط کا ایک اور ہیرا نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جو آج سے 121 سال پہلے جنوبی افریقہ سے ملا تھا۔