Tuesday, April 23, 2024

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹر خرید لیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹر خرید لیا
April 26, 2022 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) - دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹر خرید لیا۔ ٹوئٹر کمپنی نے اپنا بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اب دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا ہوا۔ ٹویٹر بورڈ نے ایلون مسک کی طرف سے دی گئی 44 ارب ڈالر کی پیشکش قبول کر لی جو اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سےبڑا سودا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی فی شیئر کی بولی 54.20 ڈالر لگائی تھی۔ معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔

ٹوئٹر کی خریداری کی خبر منظر عام  آتے  ہی امریکی اسٹاک ایکسینج میں ہلچل مچ گئی۔ ٹوئٹر کمپنی کے شیئرز 2 فیصد تک بڑھ گئے۔

ٹیسلا  کارساز کمپنی  کے  مالک  ایلون  مسک نے  معاہدے کے بعد بیان میں کہا کہ وہ ٹوئٹر میں نئے فیچرز اور خصوصیات متعارف کروائیں گے۔ ٹوئٹر پر لوگوں کا اعتماد بڑھانے کیلئے  الگورتھم کو اوپن سورس بنائیں گے اور جعلی بوٹس کو شکست دیں گے۔ ایلون  مسک  نے  اشتہاری کارپوریشنز  کو سروس پر بہت زیادہ طاقت دینے پر بھی تنقید کی۔