Sunday, September 8, 2024

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی قسموں ڈیلٹا اور اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی قسموں ڈیلٹا اور اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری
January 22, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی قسموں ڈیلٹا اور اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے تاہم کورونا کیسز میں قدرے کمی دیکھی گئی ہے، برطانیہ اور آئرلینڈ نے کورونا کی پابندیاں ختم کردی ہیں جبکہ اسپین کورونا کو فلو کے طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

کورونا وائرس کے ڈیلٹا اور اومیکرون ویرینٹ کے دنیا پر وار جاری ہیں، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 کروڑ 71 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کرگئی، اموات بھی 56 لاکھ 3 ہزارسے بڑھ گئی ہیں۔

امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 7 لاکھ، 79 ہزار،36 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، ایک دن میں 3 لاکھ، 37 ہزار، 704 بھارتیوں کو کورونا ہوا جبکہ فرانس کے 4 لاکھ، 851 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

کورونا پابندیوں کے دوران پارٹیاں سجانے والے بر طانوی وزیر اعظم بورس جانس نے کورونا کی تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔ اسکولوں کو پبلک مقامات پر اب ماسک پہننا لازم نہیں ہوگا، گھروں میں رہ کر کام کرنے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ کوویڈ پاسپورٹ بھی ختم کردیا گیا ہے تاہم برطانوی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ بورس جانسن کے فیصلوں سے کورونا کیسز میں پھر اضافہ ہوجائے گا۔

آئرلینڈ نے بھی اومیکرون کا پھیلاؤ تیز ہونے کے باوجود اگلے ہفتے سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا، وزیر اعظم مائیکل مارٹن کا کہنا ہے کہ بوسٹرشاٹس کے بعد کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی، صورتحال اب نارمل ہو رہی ہے۔

ادھراسپین کورونا کوفلو کےطورپرتسلیم کرنے والا دنیا پہلا ملک بن گیا ہے، وزیر صحت کے مطابق کورونا وائرس کی دوبارہ درجہ بندی کرنا ضروری ہے، اسپین میں 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔