Saturday, May 18, 2024

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 31 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 31 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی
January 11, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 31کروڑ 26لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ 55 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

امریکا میں اومیکرون کا پھیلا ؤ تیز ہوگیا، اسپتال مریضوں سے بھر گئے، 19 اسپتالوں میں کوویڈ مریضوں کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ امریکا کے اسپتالوں میں مریضو ں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 646 تک جا پہنچی۔

برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 42 ہزارکیسز، 77 افراد ہلاک ہوئے، بھارت میں ایک لاکھ 61 ہزار نئے کیسز، 200 اموات رپورٹ ہوئیں۔

فرانس میں 93 ہزار 280 نئے کیسز، 280 افراد ہلا ک ہوئے، اٹلی میں ایک لاکھ 17 ہزار کیسز، 227 افراد جان سے گئے۔ جرمنی میں 38 ہزار 616 نئے کیسز رپورٹ، 175 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسپین میں 97 ہزار 964 نئے کیس سامنے آئے، 68 افراد ہلاک ہوئے۔ روس میں 15 ہزار 830 نئے کیسز،741 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ارجنٹائن 88 ہزار353 نئے کیسز سامنے آئے، 51 افراد چل بسے، پولینڈ میں 7 ہزار 785 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 117 اموات ہوئیں۔

کینیڈا میں 20 ہزار 279 کیسز  سامنے آئے، 39 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ ہالینڈ میں 34 ہزار 872 کیسز نئے کیسز، 19 افراد ہلاک ہوئے۔ برازیل میں 34ہزار 288 نئے کیسز، 60 افراد ہلاک ہوئے، پرتگال میں 20 ہزار 212 نئے کیسز جبکہ 20 افراد جان سے گئے۔