Sunday, September 8, 2024

دنیا بھر میں کورونا کیسز 35 کروڑ 46 لاکھ، اموات 56 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا کیسز 35 کروڑ 46 لاکھ، اموات 56 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز
January 25, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 35 کروڑ 46 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ مجموعی اموات 56 لاکھ 22 ہزار 314 ہوگئی۔

امریکا میں سب سے زیادہ 4 لاکھ 26 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے، بھارت میں 3 لاکھ 62 ہزار نئے کیسز اور مزید 474 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ میں 88 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 56 افراد جان سے گئے۔

فرانس میں ایک لاکھ 8 ہزار 481 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 393 مزید اموات ہوئیں۔ برازیل میں 90 ہزار 509 نئے کیسز 267 مزید افراد ہلاک ہوگئے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ کا کہنا ہے اومیکرون ویرینٹ کو کم خطرناک نہ سمجھا جائے، یہ کسی نئے خطرناک ویرینٹ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔