دنیا بھر میں کورونا کیسز 33 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اموات 55 لاکھ 64 ہزار ہوگئیں

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعدا د 33 کروڑ 10 لاکھ 92 ہزار ہو گئی، مہلک وائرس سے مجموعی طور پر اموات کی تعداد 55 لاکھ 64 ہزار تک جا پہنچی۔
امریکا میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 3 لاکھ 73 ہزار نئے کیسز اور 484 اموات رپورٹ ہوئیں، برطانیہ میں 74 ہزار 881 نئے کیسز اور91 افراد کی ہلاکت ہوئی۔
بھارت میں دو لاکھ 58 ہزار نئے کیسز اور 388 افراد ہلاک ہوئے، فرانس میں دو لاکھ 78 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 98 افراد کی ہلاکت ہوئی، اٹلی میں ایک لاکھ 49 ہزار کیسز اور248 افراد ہلاک ہوئے۔
اسپین میں ایک لاکھ 10 ہزار کیسز کے ساتھ 78 اموات ہوئیں جبکہ جرمنی میں 45 ہزار 281 کیسز اور 26 افراد کی ہلاکت ہوئی۔
دنیا بھر میں 26 کروڑ 90 لاکھ افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔