کراچی (92 نیوز) - دنیا بھر میں آج برداشت کا دن منایا جا رہا ہے ۔
بلاول بھٹوزرداری نےعالمی یومِ برداشت پر پیغام میں کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحانات امن، ہم آہنگی، سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی کے لیے شدید خطرہ بن رہے ہیں۔ ملک کی باشعور اکثریت ملک سمیت دنیا بھر میں رواداری کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ اتحادی حکومت کو عدم برداشت اور تشدد کے حملے کا سامنا ہے۔ یہ حملہ ان عناصر کی جانب سے ہے جنہیں قابل اعتراض اور مشکوک فنڈنگ کے ذریعے چلایا گیا۔ مذکورہ عناصر اپنے ادنیٰ سیاسی مفادات کی خاطر جمہوریت، اداروں اور سماجی و سیاسی تانے بانے کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں، ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی طرح رواداری، امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی رہے گی۔