Tuesday, April 23, 2024

دنیا بھر میں معاشی سست روی، مہنگائی میں کمی آ گئی

دنیا بھر میں معاشی سست روی، مہنگائی میں کمی آ گئی
July 7, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - دنیا بھر میں معاشی سست روی برقرار ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہونے لگی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بارہ فیصد تک گر گئی۔

عالمی سطح پر کسادبازاری کا الارم بجتے ہی معاشی سرگرمیاں  ماند پڑ گئیں۔ خام تیل کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پر گر گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی  بیرل قیمت 98 ڈالر  جبکہ برطانوی برینٹ خام  تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 99 ڈالرپر آ گئی ۔ خام تیل  کی قیمت  میں دو فیصد  کمی ریکارڈ کی  گئی۔

ادھر ورلڈ بینک  کے بعد آئی ایم ایف  کی سربراہ نے  بھی ممکنہ  کساد بازاری کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال ممکنہ عالمی کساد بازاری کو مسترد نہیں کر سکتی۔ رواں سال عالمی  اقتصادی  ترقی کی شرح    3.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ شرح سود میں اضافہ، یوکرین جنگ  اقتصادی  ترقی کی شرح  میں کمی کی وجوہات ہیں۔

عالمی مارکیٹ  میں سونے کی فی اونس قیمت 50سینٹ  کے اضافے  سے ایک ہزار 737  ڈالر ، کاپر کی فی گرام  قیمت32سینٹ کے اضافے  سے3.44 ڈالر، پلا ٹینم کی فی اونس قیمت  1.66 ڈالر بڑھ کر842.50 ڈالر ہو گئی ۔

ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت   52.44 ڈالرکی  کمی  سے  896 ڈالر  ،  گندم کی فی ٹن  قیمت   1.51 یورو  کی کمی   سے   326 یورو  پر آگئی ، جبکہ   مکئی کی فی25کلو گرام قیمت      1.83 ڈالر کے اضافے  سے  7.51ڈالر ہو  گئی۔

امریکی  اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی رہی ۔ ڈاؤ انڈیکس 0.23 فیصد اضافے  سے 31ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس0.36 فیصد بڑھ کر 3 ہزار845پوائنٹس اورنیسڈیک  کمپوزٹ انڈیکس 0.35 فیصد کی تیزی پر11 ہزار 361 پوائنٹس پر آ گیا۔

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر     20ہزار ڈالر  سے  اوپر نہ جاسکی ۔ گزشتہ ایک  ماہ  سے  بٹ کوائن  20 ہزار ڈالر   پر ٹریڈ کررہا ہے ۔ کرپٹومارکیٹ میں سرمایہ کاری کاحجم کم ہوکر905 ارب ڈالر پرآگیا۔