کوپن ہیگن (92 نیوز) - ڈنمارک نےقرآن کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ کے مطابق ہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے، جس کا مقصد عوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بےحرمتی کو روکنا ہے۔
بل کے مطابق مقدس کتابوں کی بے حرمتی کرنیوالوں کو جرمانہ اور دو سال قید کی سزا ہو سکے گی۔