Saturday, July 27, 2024

ڈنڈا چلانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی، مارکیٹ صحیح سمت میں چل پڑی ہے، اسحاق ڈار

ڈنڈا چلانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی، مارکیٹ صحیح سمت میں چل پڑی ہے، اسحاق ڈار
October 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ڈنڈا چلانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی، مارکیٹ صحیح سمت میں چل پڑی ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدی شعبے کے لیے بجلی کا نرخ 20 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کو ایکسپورٹس کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ میں نے جب لندن سے روانگی اختیار کی تو کرنسی مارکیٹ میں مثبت تبدیلی نظر آئی۔ اب تک میری جانب سے کوئی ہدایت بھی جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی ڈنڈا اٹھایا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرض مین 26 سو ارب روپے کمی آئی ہے۔ بتایا کہ کرنسی ریٹ میں ہیر پھیر کرنے والے نجی بینکوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔